تازہ ترین نیوز ٹکر کھیل

ویسٹ انڈیز بمقابلہ انگلینڈ، تیسرے ٹیسٹ کا آج سے آغاز

ویسٹ انڈیز اورانگلینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ آج سے برج ٹاؤن میں شروع ہورہاہے۔ انگلش ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ آج سے برج ٹاؤن میں شروع ہورہا ہے۔ انگلش ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ ورلڈکپ میں بدترین کارکردگی کے بعد انگلش ٹیم کوسیریز جیتنے کی سخت ضرورت ہے۔ انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کی کمر میں تکلیف ہے۔ وہ ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے۔ ٹیم انتظامیہ کو فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ اور اوپنر جوناتھن ٹراٹ کی خراب فارم پر بھی تشویش ہے۔ دونوں یا ایک کو ڈراپ کیا جاسکتاہے۔ لیام پلنکٹ یا مارک ووڈ فاسٹ بولرکی جگہ لے سکتے ہیں۔ ٹراٹ کو ڈراپ کرنے پر ایڈم لیتھ ڈیبیو کریں گے۔ برج ٹاؤن کی وکٹ پر لیگ اسپنر عادل رشید کا ڈیبیو بھی یقینی ہے۔ عادل رشید پانچ ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے آخری بین الاقوامی میچ دو ہزارنو میں کھیلاتھا۔ عادل اور معین علی کی اسپن بولنگ اس وکٹ پر مفید ثابت ہوگی۔

ویسٹ انڈیز کے نئے کوچ فل سمنز کیلئے سیریز برابرکرنا بڑا چیلنج ہے۔ لیگ اسپنر دیوندر بشو کے زخمی ہونے کی وجہ سے لیفٹ آرم اسپنر ویراسیمی پرمل کی واپسی ہوگی۔ جیروم ٹیلر کا کیمر روچ کی جگہ کم بیک بھی متوقع ہے۔ ویسٹ انڈیز کے مارلن سموئلز کے ساتھ نوجوان بیٹسمینوں کریگ براتھ ویٹ اور بلیک ووڈ کی کارکردگی حوصلہ افزا ہے،لیکن تجربہ کار شیونرائن چندر پال گذشتہ نو ٹیسٹ میں صرف ایک نصف سنچری بناسکے ہیں۔ چندرپال کو ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے اکہتر رنز درکار ہیں۔

Related posts

لالک جان: گارگل کے محاذ کا عظیم ہیرو

shakir shaikh

وزیراعظم نے پارٹی ترجمانوں کو نواز شریف کی صحت پر بیانات دینے سے روک دیا

faraz ahmed

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک آج ریٹائرڈ ہو رہے ہیں

login web

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More