ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کرکٹ کو خوشخبری سنادی ۔پی سی بی کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے گی۔

پی سی بی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ میچز 13 سے 22 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ اپریل 2018 کے بعد یہ ویسٹ انڈیز کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More