ویسٹ انڈیز ٹیم کے تین کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے

کراچی: پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے قبل ویسٹ انڈیز ٹیم کے تین اہم کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے جس کے بعد انہیں سیریز سے باہر کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان آمد پر کھلاڑیوں کے پی سی آر ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد کرکٹ ویسٹ انڈیز نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کوچنگ اسٹاف کے ممبر سمیت 4 ممبران کے کوررونا ٹیسٹ مثبت آ گئے ہیں جن کو فوری طور پر کھلاڑیوں سے الگ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شیلڈن کوٹریل، آل راؤنڈرز روسٹن چیس اور کائل میئرز کے ساتھ ساتھ ٹیم مینجمنٹ یونٹ کے ایک نان کوچنگ رکن کا ٹیسٹ مثبت آیا اور اس لیے وہ آئندہ پاکستان سیریز میں شرکت کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ چاروں ارکان مکمل طور پر ویکسین شدہ ہیں اور ان میں کوئی بڑی علامات نہیں ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More