ویسٹ انڈیزٹیم براستہ دبئی وطن واپس روانہ

ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریزکے بعد براستہ دبئی وطن واپس روانہ ہوگئی۔ کوچ فل سمنزآج رات واپس جائیں گے۔ کورونا کے شکار کھلاڑی اوراسٹاف ممبر کراچی ہی میں قرنطینہ مکمل کرکے وطن واپس جائیں گے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریزمکمل کرکے آج صبح براستہ دبئی وطن واپس روانہ ہوگئی۔ کوچ فل سمنزآج رات کوواپس جائیں گے جبکہ مہمان ٹیم کے کورونا کا شکار کھلاڑی اوراسٹاف ممبرز کراچی میں ہی قرنطینہ مکمل کرکے وطن لوٹیں گے۔

ویسٹ انڈیز کے متعدد کھلاڑیوں کے کورونا کا شکارہونے کے بعد پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریزملتوی کردی گئی۔ پی سی بی اورونڈیز بورڈ نے اتفاق رائے سے دورہ جون دو ہزار بائیس میں ری شیڈول کیا ہے۔ کیریبیئن ٹیم جون میں تین ٹی ٹوئنٹی اورتین ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے پاکستان آئے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More