ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی

پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کے لئے مہمان ٹیم دبئی کے راستے کراچی پہنچ گئی۔ کراچی میں ویسٹ انڈیز کی آمد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے کھلاڑی اور آفیشلز ایک دن کے لیے قرنطینہ کریں گے۔

جمعہ کو نیشنل اسٹیڈیم میں پہلا پریکٹس سیشن ہوگا۔ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان سیریز تیرہ تا بائیس دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلی جائے گی۔ تین ٹی ٹوئنٹی میچز اور ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے میچز کے لئے ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ کپتان ہیں۔ کیرون پولارڈ انجری کے سبب دستبردار ہوگئے تھے۔

تیرہ دسمبر کو پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ شام 6 بجے ہوگا چودہ کو دوسرا اور سولہ دسمبر کو تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اٹھارہ دسمبر کو پہلا ون ڈے انٹر نیشنل میچ کھیلا جائے گا۔ بیس دسمبر کو دوسرا اور بائیس دسمبر کو تیسرا اور آخری ون ڈے میچ کھیلا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More