ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.40 فیصد مزید اضافہ

اسلام اباد: ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.40فیصد کا مزید اضافہ ہوا۔ایک ہفتے کےدوران تئیس اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، پانچ اشیا کی قیمتوں میں کمی اور تئیس اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادو شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر، ایل پی جی، لکڑی مہنگی ہوئی، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 118روپے3 پیسےمہنگا ہوا جس کے بعد ایل پی جی کے گھریلوسلنڈرکی قیمت 2355سےبڑھ کر 2463ہوگئی۔

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹرفی کلو 5روپے42پیسےمہنگےہوگئے، چینی کی فی کلو قیمت میں 1روپے 32 پیسے اور انڈوں کی فی درجن قیمت میں 5روپے 3 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے دال ماش کی فی کلو قیمت میں 3روپے47 پیسے، لکڑی کی فی من قیمت میں 3روپے 43پیسےکااضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران آلو دوروپے پانچ پیسےفی کلو سستے ہوئے، پیاز گڑ اورآٹے کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی جبکہ چاول ،کوکنگ آئل سمیت تئیس اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More