تازہ ترین
ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

اسلام آباد: (27 جون 2020) محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان، اسلام آباد، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان، اسلام آباد، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روزملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، اسلام آباد، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی سندھ کے اضلاع میں ریکارڈ کی گئی۔ دادو اور موہنجو داڑو میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ، جیکب آباد اور شہید بے نظیر آباد میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top