تازہ ترین
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

اسلام آباد: (14 ستمبر 2020) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم آج شام یا رات بالائی خیبرپختونخوا، زیریں سندھ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم زیریں سندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت مین تنتالیس، سبی اور بہاولنگر میں بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top