تازہ ترین
پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آج بارش کا امکان

پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آج بارش کا امکان

اسلام آباد: (1 اگست 2020) محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آج بارش کا امکان ہے۔ چکوال، جہلم ،اٹک، فیصل آباد، بہا ولنگر، ساہیوال میں آج بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ تاہم خیبرپختونخوا، بالائی/وسطی پنجاب، اسلام آباد،کشمیراورگلگت بلتستان میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ اس دوران مشرقی بلوچستان اورجنوبی پنجاب میں بھی چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران زیریں پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا کے چند اضلاع، اسلام آباد ،زیریں بلوچستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہا۔

Comments are closed.

Scroll To Top