اہم خبریں نیوز ٹکر پاکستان

آئندہ24گھنٹوں میں کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گوجرانوالہ ڈویژن، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ  مزید بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بہاولپور، سکھر ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، فیصل آباد، ڈی جی خان، ملتان، کوئٹہ، حیدر آباد، ڈی آئی خان ڈویژن، بالائی فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی ہیں۔

سب سے زیادہ بارش سکھر تینتیس، ٹوبہ ٹیکھ سنگھ انتیس، روہڑی چھبیس، اوکاڑہ چودہ، بہاولپور تیرہ، بہاولنگر بارہ اور راولپنڈی میں گیارہ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت، مٹھی، لسبیلا، چھور میں اڑتیس، میرپور خاص، حیدرآباد سینتیس، بدین اور شہید بینظیرآباد میں چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Related posts

وزیراعظم کل قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے

Beenish Umer

ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں کمی جاری، 1918 کیسز رپورٹ

nehal qavi

میرا بچ جانا معجزہ سے کم نہیں، رکن صوبائی اسمبلی کنول نعمان

Fakiha Haider

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More