ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا

اسلام آباد: ملک بھر خصوصا میدانی علا قے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان ، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان ، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم راولاکوٹ، مری دو اور کالام میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

سب سےزیادہ درجہ حرارت دادو 48،ڈیرہ غازی خان، جیکب آباد 47، موہنجوداڑو، لاڑکانہ،خیر پور،سبی،بھکر،بہاولپور روہڑی اورخان پور میں 46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More