کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ،شہری تلما اٹھے

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،گرمی سے شہری تلما اٹھے،ڈاکٹروں نے شہریوں کو گھروں سے غیر ضروری نہ نکلنے کی تلقین کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم آج بھی گرم اور خشک رہے گا ، شہر میں آج بھی سمندری ہوائی معطل رہینگی ، کم سے کم درجہ حرارت 21.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 60فیصد ریکارڈ کیا گیا ، شہر میں 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی ہوا چل رہی ہے، آج مطلع صاف رہے گا البتہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، گرمی کی شدت میں اضافہ 15 مارچ تک جاری رہے گا ۔

گرمی سے ستائے شہریوں نے ٹھنڈے مشروبات کا استعمال زیادہ سے زیادہ شروع کر دیا،،شہری کہتے ہیں ایک گرمی سے برا حال دوسری جانب لوڈ شیڈنگ نے مشکلات کا مزید اضافہ ہو گیا،،طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری گھروں سے نکلنے سے اجتناب کریں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More