کوشش کریں گے آئندہ الیکشن میں اتحاد بنایاجائے، شہباز شریف

لاہور: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ یکاآرڈیننس کے جائزے کا کام پہلے ہی وزارت قانون کو سونپ دیا گیا ۔آزادی رائے پر قدغن لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ۔ کوشش کریں گے آئندہ الیکشن میں اتحاد بنایاجائے۔ امریکا مخالف کسی بیانیے کی گنجائش نہیں۔

ماڈل ٹاؤن لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف کے کیس کا معاملہ عدالت اور قانون کا معاملہ ہے۔نواز شریف صحت مند ہوتے ہی وطن واپس آجائیں گے۔

ملک میں مہنگائی سے متلعق شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں بہت زیادہ مہنگائی ہے ۔ رمضان میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی پوری کوشش کی۔ہمارا موقف واضح ہے غریب آدمی پر بوجھ نہیں ڈالنا۔

پاک امریکہ تعلقات سے متعلق کہا کہ امریکا مخالف کسی بیانیے کی گنجائش نہیں ۔ ہمیں امریکا سے اچھے تعلقات قائم کرنے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More