قوم کو جلد کٹھ پتلی وزیراعظم سے نجات دلائیں گے، امیر مقام

سوات: پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر انجینئرا میر مقام کا کہنا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے 23 مارچ والے سوچ کے پاکستان کو دوبارہ ان نالائقوں سے چھڑائینگے، آج 23مارچ کو قوم کو دوبارہ عہد کرنا ہو گا۔

سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنما امیر مقام نے سرزمین خان اور محمد رحمان کی قیادت میں سیکڑوں ا فراد کی پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ کبل بانڈئی کے پہاڑوں میں ہزاروں افراد کا اجتماع اس بات کی دلیل ہے کہ انشاء اللہ اس بار سوات کے عوام ” شیر ” کا ساتھ دینگے۔

امیر مقام کا کہنا تھا کہ حکومتی پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام مزید جھوٹ سننے کو تیار نہیں ہیں۔ تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد عمران نیازی کو وزیراعظم نہیں مانتے۔ وہ عوام، پارلیمنٹ، اتحادیوں سب کی اکثریت کھو چکے ہیں۔ کٹھ پتلی وزیراعظم ہے ایک دو ہفتوں کے اندر قوم کو اس سے نجات دلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت مزید اقتدار کے خواب نہ دیکھے۔ عمران کے چلے جانے کے بعد ان کا مستقبل بھی وہی ہو گا۔ان کو آئندہ حکومت کے خواب دیکھنے کی بجائے اپنی لوٹ مار کی فائلوں پر نظر رکھے حساب دینا ہو گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More