پاکستان کو ترقی کی راہ پرگامزن کریں گے، مریم نواز

بہاولپور: مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پرگامزن کریں گے۔

بہاولپور میں ورکرز کنونشن سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں نائب صدر مسلم لیگ نون مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے پاکستان کو تباہی سےدوچارکردیا، 2017میں ترقی کرتا ہوا پاکستان ہم سے لیا گیا تھا۔

مریم نواز نے کہا کہ فتنہ دوبارہ سر اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن ہم نے پاکستان کو ترقی کے راستے پر واپس لانا ہے۔

انہوں نے کہا بہاولپور کے عوام نے ہمیشہ مسلم لیگ نون کا ساتھ دیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More