عدم اعتماد والے دن پارلیمنٹ نہیں جائیں گے، پرویز خٹک

اسلام آباد: وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک والے دن ہمارا کوئی رکن پارلیمنٹ نہیں جائے گا۔ اتحادی ہمارے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔ عدم اعتماد کی تحریک والے دن دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔

انسداد دہشتگردی عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ جس دن پارلیمنٹ حملہ ہوا میں گھر پر سویا ہوا تھا۔ مخالفین نے معلوم نہیں کیوں میرا نام مقدمے میں ڈالا۔ مخالفین کو کہوں گا کہ سوچ سمجھ کر کام کیا کریں ۔

تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں ملاقات کرتی رہتی ہیں۔ اگر ہمارے کسی رکن نے ووٹ دیا تو وہ اپنے حلقے کی عوام سے غداری کرے گا ۔ عدم اعتماد کی تحریک والے دن دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔ اپوزیشن کی تمام جماعتیں ایک دوسرے کیخلاف ہیں۔ ان سب کا مقصد عمران خان کو ہٹانا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More