پاکستان کو گندم کی پیداوار میں خود کفیل بنائیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں ملک میں گندم کی پیداوار، موجودہ ذخائر اور صوبائی و قومی سطح پر کھپت پر غورکیاگیا۔اجلاس کو ملک میں گندم کی اس سال پیداوار کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس کو ملک میں گندم کی اس سال پیداوار کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں سال گندم کی مجموعی پیداوار کا ہدف 28.89 ملین میٹرک ٹن لگایا گیا تھا ۔گندم کی ملکی سطح پر مجموعی کھپت کا تخمینہ 30.79 ملین میٹرک ٹن لگایا گیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شرکاء اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کو بہتر حکمتِ عملی سے گندم کی پیداوار میں خود کفیل ملک بنائیں گے ۔انہوں نے پنجاب حکومت کو اپنا خریداری کا ہدف بڑھانے کی ہدایات جاری کیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More