عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے ظالموں کا بھرپور مقابلہ کریں گے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے ظالموں کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔ منی بجٹ عوام کو مزید مہنگائی کی چکی میں پیس دے گا۔

مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اپوزیشن کے نمبر بلکل پورے ہیں۔ حکومت کے تماشے ختم ہونے چاہئیں۔ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کریں گے۔عوام کی جیبوں پرڈاکہ ڈالنے والے ظالموں کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔

ترجمان مسلم لیگ نون حکومتی اتحادیوں کو بھی چاہیے کہ منی بجٹ پر آواز اٹھائیں۔ منی بجٹ ایک جھوٹ بجٹ ہے کیونکہ مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے۔ عمران خان روز جھوٹ بولتے ہیں۔عمران خان مہنگائی پر عوام کو جواب دیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More