الیکٹرونک ووٹنگ پر الیکشن کمیشن سے تعاون کریں گے، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ای وی ایم اور آئی ووٹنگ پر عملدرآمد سے متعلق الیکشن کمیشن سے مکمل تعاون کا اعلان کردیا ہے ۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ مالی،اسٹوریج،ٹیسٹنگ لیبارٹریز سمیت دیگر ضروریات سے متعلق حکومت الیکشن کمیشن سے تعاون کریگی۔

وفاقی وزیر شبلی فراز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت کا ای وی ایم اور آئی ووٹنگ پر عملدرآمد سے متعلق الیکشن کمیشن سے مکمل تعاون کر ے گی ۔وزیراعظم کی خواہش ہے کہ آئندہ جتنے بھی انتخابات ہوں ای وی ایم اور آئی ووٹنگ کے ذریعے ہو ۔ای وی ایم ایک خواب ہے جیس کو ہم حقیقت بنانا چاہتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More