سمندرپار پاکستانیوں کی خدمت جاری رکھیں گے، وزیرمملکت اطلاعات

اسلام آباد: وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہاہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے کے لئے موجود حکومت نے اقدامات اٹھائے ۔اوورسیز پاکستانی ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ۔ ان کی خدمت جاری رکھیں گے۔

وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمندرپار پاکستانی دنیا بھر میں مظلوم کشمیریوں کی آواز بلند کررہے ہیں۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے 3ارب ڈالر سے زائد بھجوائے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا سے ہماری معیشت پر مشکل وقت آیا ۔ ہمیں مہنگائی، ٹرانسپورٹیشن مہنگی ہونے جیسے چیلنجز کا سامنا رہاتاہم عمران خان کی کامیاب حکمت عملی رہی جسے دنیا نے سراہا ۔ 250 ارب روپے کی ویکسین خرید کر عوام کو لگائی۔سماجی تحفظ نیٹ ورک قائم کیا ۔ صحت انصاف کارڈ متعارف کرایا گیا۔ 260 ارب روپے سے احساس پروگرام متعارف کرایا۔

فرخ حبیب نے کہاکہ آج پاکستان میں صنعتیں 100فیصد کام کررہی ہیں، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ریکارڈ فروخت ہوئی۔ ہاؤسنگ کے شعبے میں 1000ارب کے منصوبوں پر کام جاری ہے، کم آمدن گھروں کے لئے 260 ارب کی درخواستیں موصول، 40 ارب فراہم کیے جاچکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More