سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کریں گے، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر اسپیکر رولنگ سے متعلق سپریم کورٹ کاجوبھی فیصلہ آیا قبول کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان سے قانونی ٹیم نے ملاقات کی جس میں سپریم کورٹ ازخود نوٹس کیس سمیت نئے انتخابات پر گفتگو کی گئی۔ملاقات میں قانونی ٹیم نے سماعت سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے قانونی نکات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آیا قبول کریں گے، وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی نئےانتخابات کےلئےتیار ہے غیرملکی سازش کوکسی طورپرکامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More