ملک کو بحرانوں سے اور عوام کو بےروزگاری سے بچایا، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم نےملک کوبحرانوں سےنکالا۔ عوام کو کورونا اور بےروزگاری سے بچایا اور ہمیں ہی نااہل کہا جا رہا ہے۔

14 ویں انٹرنیشنل چیمبرزسمٹ کےافتتاحی اجلاس سےخطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم نےملک کوبحرانوں سےنکالااورہمیں ہی نااہل کہاجارہا ہے ۔ملک کی آئی ٹی کی ایکسپورٹس میں70فیصداضافہ ہوا۔آج پاکستان کی برآمدات اورترسیلات زرتاریخی سطح پر ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستانی دنیامیں سب سےکم ٹیکس دیتےہیں ۔پاکستان میں ٹیکس کلچرپروان نہ چڑھانے پر ایف بی آر سمیت سب شامل ہیں۔ ماضی میں لوگ ایف بی آرپراعتمادہی نہیں کرتےتھے ۔ ٹیکس کلچر کو پروان چڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کی وجہ سے لوگ تکلیف میں ہیں مگر یہ پوری دنیا کا مسئلہ ہے ۔ برطانوی پارلیمنٹ میں بورس جانسن پر گیس کی قیمتیں بڑھنے پر تنقید ہو رہی ہے۔ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود قیمتیں بھارت اور بنگلادیش سے کم ہیں ۔

وزیراعظم نے کہا کہ انڈسٹری لگانے کے لیے زمین بہت مہنگی ہوتی ہے۔ہم انڈسٹری لگانے کے لیے زمین لیزپرفراہم کریں گے۔صنعتیں لگانے کے لیے سرکاری اراضی لیزپردینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کوشش کر رہا ہوں مدینہ کی ریاست لوگوں کی زندگیوں میں آجائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More