ہم نےلات مار کرعمران خان کی کرسی گرا دی، بلاول بھٹو

کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےکہاہےکہ عمران خان کےخلاف وائٹ ہاؤس نہیں، بلاول ہاؤس میں سازش ہوئی، عمران خان نےاسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ سمیت تمام اداروں کوٹائیگر فورس بنانے کی کوشش کی توہم نےلات مار کر اس کی حکومت گرا دی۔

وزیر خارجہ بننے کے بعد بلاول بھٹو زرداری پہلی بار کراچی پہنچے، جیالے ریلیوں کی شکل میں کراچی ائیرپورٹ پہنچے، کارکنوں نے اُن کا شاندار استقبال کیا۔

بلاول بھٹو نے اس موقع پر کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ عمران خان کا اصل نام بحران خان ہے، یہ اب تحریک چلارہا ہے کہ مجھے کیوں نہیں بچایا، اس نےتبدیلی کے نام پرعام آدمی کا معاشی قتل عام کردیا، اس نے کرپشن کے خاتمے کا دعویٰ کرکے کرپشن کی انتہا کر دی۔

انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر عمران خان نے عام آدمی کا جینا محال کردیا، اُس نے ہر ادارے پر حملہ کیاا ور میڈیا کو خاموش کرایا، عمران خان چاہتے تھے، ہر ادارہ ٹائیگر فورس بن کر کام کرے ، اب وہ مجھے کیوں نہیں بچایا تحریک چلارہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھاکہ نالائق وزیراعظم کو گھر بھیجنا چاروں صوبوں کی جیت ہے،یہ بیرونی سازش نہیں، جمہوری عمل تھا، وائٹ ہاوس نےنہیں، بلاول ہاوس نے عمران خان کے خلاف سازش کی، نالائق کو گھر بھیجنا جیالوں کی، پارلیمنٹ اور آئین کی کامیابی ہے، یہ تبدیلی اصل تبدیلی ہے، یہ تبدیلی راتوں رات نہیں ہوئی، 3،4 سال جیالوں نے جدوجہد کی۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ عمران خان چاہتا ہے کہ غیر جمہوری قدم اٹھایا جائے اور اسے بچایا جائے، وہ عدم اعتماد سے بھاگتے بھاگتے ہماری معیشت کو تباہ کر کے چلا گیا ہے، بزدل پارلیمنٹ میں آکر کھڑا بھی نہیں ہوتا تھا، یہ چاہتا ہے معاشی بحران پیدا کیا جائے،عمران نے پاکستان کو عالمی سطح پر نقصان پہنچایا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ یہ اپنی کرسی بچانے کے ملک کو ہر سطح پر نقصان پہنچانے کے لئے سب کچھ کرنے کے لئے تیار ہے۔

عمران خان کو’بحران خان‘ قرار دیتے ہوئے بلاول بھتو نے کہا کہ جو معاشی تباہی عمران خان کر کے گیا ہے، اسے ٹھیک کرنے کے لئے بہت محنت کرنے کی ضرورت ہے، جاتے جاتے بھی اس شخص نے نقصان کیا ہے، خان صاحب نے عدم اعتماد سے بھاگتے بھاگتے ہمارے آئین پر حملہ کیا، یہ کس طرح کا وزیراعظم تھا، جس نے اپنے دور میں خزانہ خالی چھوڑا ہے، معاشی بحران چھوڑا ہے تاکہ عوام کو تکلیف ہو۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ سلیکٹڈ نےاپنے دور میں روزگارکا وعدہ دلاکرلوگوں کوبےروزگارکیا، عمران خان ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرکے گئے ہیں، عمران خان عوام کانمائندہ کبھی نہیں تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More