تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت موجود ہے ۔

ا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں ملکی صورتحال ، قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس اور اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا آئینی طریقے سے جواب دیں گے۔ اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد میں کبھی کامیابی نہیں ہوگی۔پی ڈی ایم کی اپنی صفوں کے اندر یکسوئی نہیں ہے۔

فواد چودہدری کا کہنا تھا کہ تمام اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ہمارے پاس اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت موجود ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More