چاہتے ہیں افغانستان کی معاشی صورتحال نہ بگڑے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں امن قائم ہو اور افغانستان کی معاشی صورتحال نہ بگڑے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں امن قائم ہو اور افغانستان کی معاشی صورتحال نہ بگڑے۔ چاہتےہیں امن مخالف قوتیں کوافغانستان کی صورتحال سےفائدہ اٹھانےکاموقع نہ ملے۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پارلیمانی اجلاس میں مہنگائی کی وجوہات اس کے اندرونی اور بیرونی عوامل اور ان سے نبرد آزما ہونے کی حکمت عملی پر بات چیت ہوئی۔وزیرخارجہ شاہ محمود نے اپوزیشن پرشعری تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More