اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے مذہبی امور طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ ریاست کمزور نہیں ہے مگر ہم نہیں چاہتے کسی پاکستانی کا خون بہے۔
وزیراعظم کےنمائندہ خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دھرنے میں پولیس اہلکاروں پر تشدد کیاگیا ۔ انہیں رسوا کیاگیاجو افسوسناک ہے۔عوام قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ ہیں۔ پوری قوم اپنی فورسز کےپیچھےکھڑی ہے۔
طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ ریاست کمزور نہیں ہے تمام تر تمام اختیارات کے باجود مذاکرات سے معاملات حل کرنےپریقین رکھتے ہیں۔