بحرین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں، آرمی چیف

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان بحرین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ مضبوط دفاعی، سفارتی اور معاشی تعلقات ہماری ترجیح ہیں۔

آئی ایس پی آرکے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرزمیں سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے بحرین کی کنگ حماد یونیورسٹی ہاسپٹل کے کمانڈر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور ہیلتھ کیئر کے امور پر بات کی گئی۔ ملاقات کے دوران پاکستان کی کوویڈ19 کے جامع خاتمہ کے حوالے سے کمٹمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان بحرین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ مضبوط دفاعی، سفارتی اور معاشی تعلقات ہماری ترجیح ہیں۔ آرمی چیف نےاسلام آبادمیں کنگ حمادیونیورسٹی آف نرسنگ اینڈایسوسی ایٹڈسائنسزکی تعمیرکوسراہا۔ بحرینی کمانڈر نےافغانستان میں استحکام کیلئےپاکستان کے کردارکی تعریف کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More