مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی کوشش کررہےہیں، ثانیہ نشتر

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی کوشش کررہی ہے۔احساس پروگرام کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالا جارہا ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ احساس پروگرام کا نیا سروے کیا جارہا ہے۔جانچ پرتال کےبعد فہرستیں جاری ہونگی۔راشن پروگرام کے تحت 31ہزار سے کم آمدن والے افراد مستفید ہونگے ۔ احساس پروگرام کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالا جارہا ہے۔

معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس پروگرام کو شفاف بنانے کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔اس پروگرام پر مزید بڑھایا جاسکے گا۔ہماری ترجیح ہے کہ سسٹم چلے اور لوگ مستفید ہوں۔مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی کوشش کررہےہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More