موبائل فون کی وجہ سے ہمیں مسائل کا سامنا ہے، عمران خان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بدعنوان قیادت ہی کرپشن کو قابل قبول بناتی ہے۔ ہمیں کرپشن کو بھی ناقابل قبول بنانا ہو گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے عالمی اسکالرز کے ساتھ مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں جنسی جرائم میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور معاشرے کو کرپشن اور جنسی جرائم کا سامنا ہے۔ زیادتی کے واقعات کے خلاف ہمیں لڑنا ہو گا۔

عمران خان نے کہا کہ موبائل فون کی وجہ سے ہمیں مسائل کا سامنا ہے کیونکہ موبائل فون سے معلوماتی مواد کے ساتھ فحش مواد بھی ملتے ہیں۔ زیادتی کے واقعات خواتین کے ساتھ بچوں کے ساتھ بھی ہو رہے ہیں اور بہت سارے معاشروں کو اس صورت حال کا سامنا ہے۔ پاکستان سمیت مسلم ممالک کو ایک جیسے مسائل درپیش ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More