شمالی وزیرستان میں آپریشن،3 دہشت گرد مارے گئے

سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان میں آپریشن،سکیورٹی فورسز نے غلام خان کے علاقے میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا گیا۔

فورسز کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد مارے گئے جب کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More