شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک

اسلام آباد: آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ہوا۔ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 5 دہشتگرد مارے گئے جبکہ پاک فوج کا سپاہی شہید ہو گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوئی ہے۔ جس میں مشین گنز،ہینڈ گرینیڈز اور مختلف گولیاں شامل ہیں۔
مرنے والوں دہشت گردوں میں حبیب نواز عرف شکیل، وحید اللہ شامل ہیں جبکہ عبدالرحمان، اور محمد اللہ بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کا سپاہی شبیر شہید ہو گیا ہے۔ 28 سالہ شہید شبیر احمد کا تعلق کوئٹہ سے تھا۔ شہید شبیر نے جوانمردی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More