متعلقہ اداروں کے لوگ سڑکوں پر موجود نہیں، وسیم اختر

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما وسیم اختر کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش کے بعد جو حال ہے کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔اتنے اختیارات ہونے کے باوجود بھی متعلقہ اداروں کے لوگ سڑکوں پر موجود نہیں، وہ سب تو عید منانے اندرونِ سندھ گئے ہوئے تھے آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے اختیارات نیچے نہیں دیے، اس لیےآپ ناکام ہیں۔

سابق میئر کراچی وسیم اختر نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیئے، کہتے ہیں بارش کے بعد کراچی کی بدحالی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، بارشوں کی پیش گوئی کے باوجود سندھ حکومت نے پلاننگ کیوں نہیں کی۔جعلی ڈومیسائل پر نوکریاں دیں گے تو ایسا ہی ہوگا۔

وسیم اختر نےکہا کہ تمام انتظامیہ اور مشینری سندھ حکومت کے ماتحت ہے آپ نے پہلے سے کیوں منصوبہ بندی نہ کی 2 سال سے ایڈمنسٹریٹر کے پاس تمام نظام موجود ہے،کیوں اس شہر کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے۔

وسیم اختر نے حکومت کو شہرِ قائد کے حوالے سے کیے گئے وعدے یاد دلاتے ہوئے کہا کہ کراچی کا مینڈیٹ ایم کیو ایم کے پاس ہے، میں آصف زرداری صاحب سے بھی مطالبہ کرتا ہوں کہ تین مہینے ہوگئے ابھی تک بلدیاتی اختیارات کیلئے قانون سازی نہیں کی گئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More