امریکہ کیساتھ روایتی رابطوں کے خواہاں ہیں، آرمی چیف

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے افغانستان کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندےبرائے افغانستان تھامس ویسٹ نے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی صورتحال اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، افغان صورتحال اور باہمی تعاون پر گفتگو کی گئی جبکہ ملاقات میں بارڈر منیجمنٹ سے متعلق معاملات بھی زیرغورآئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ کیساتھ روایتی رابطوں کا خواہاں ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More