ٹیکنالوجی کے ذریعے انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں، فرخ حبیب

اسلام آباد: وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ووٹنگ کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ہورہا ہے ۔پاکستان میں بھی ٹیکنالوجی کے ذریعے انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں۔

پاک چائنہ دوستی سینٹر میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے متعلق عملی مظاہرہ کیاگیا۔وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب کو ای وی ایم کے عملی کام کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ وزارت اطلاعات و نشریات،وفاقی ایوان صنعت و تجارت اور الیکشن کمیشن کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پرموجودتھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہاکہ دنیا بھر میں ووٹنگ کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ہورہا ہے۔ پاکستان میں بھی ٹیکنالوجی کے ذریعے انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں۔

فرخ حبیب نے کہاکہ ٹیکنالوجی کے استعمال کا مقصد انتخابی عمل کو شفاف بنانا ہے۔انتخابات میں ٹیکنالوجی کے استعمال سے عوام کا اعتماد بڑھے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More