امریکا کیساتھ دیرپا تعلقات کے خواہشمند ہیں، آرمی چیف

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا کیساتھ دیرپا تعلقات کا خواہشمند ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر نے اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور افغانستان کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان ہونے والی کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ دیر پا تعلقات کا خواہش مند ہے۔ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان باہمی بات چیت کی روایت کو جاری رکھنے کی خواہش رکھتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More