بھارت کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہیں، وزیراعظم

ریاض: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دے۔ دونوں ممالک اچھے ہمسائے کے طور پر آگے بڑھ سکتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب میں وزارت تجارت کی جانب سے منعقدہ سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر کے عوام کو استصواب رائے کا حق دے تو خطے میں امن ممکن ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے تاریخی فتح حاصل کی ۔ پاکستان بھارت کے ساتھ کرکٹ کے کھیل کو آگے بڑھانا چاہتا ہے۔دونوں ممالک اچھے ہمسائے کے طور پر آگے بڑھ سکتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات دوستانہ اور تاریخی ہیں۔ دونوں مشکل وقت کے دوست ہیں۔سعودی عرب کی موجودہ قیادت نے سعودی عرب کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کردیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More