سیاسی جماعتیں مل کر عمران خان کو گھر بھیجیں گی،مرتضی وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کہتے ہیں کہ سنجیدہ سیاسی جماعتیں مل کر عمران خان کو گھر بھیجیں گی، جام عبدالکریم ممبر اسمبلی ہیں، ووٹ دینا انکا حق ہے ، انہوں نے عدالت سے حفاظتی ضمانت حاصل کررکھی ہے، سمجھ نہیں آتا کہ یہ کیسے انہیں گرفتار کرسکتے ہیں۔

کراچی کے پولو گرائونڈ میں پرندوں کے وسیع پنجرے کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ کسی پر کوئی الزام ہو تو اسے ووٹ کے حق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا، جام عبدالکریم نے اپنی حفاظتی ضمانت کروا رکھی ہے، انہیں کیسے گرفتار کیا جاسکتا ہے، یہ صرف لوگوں کو ڈرا رہے ہیں، انکے ڈرانے کا وقت ختم ہوگیا، اب گھبرانے کا وقت آگیا ہے، سنجیدہ سیاسی جماعتیں مل کر عمران خان کو گھر بھیجیں گی۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ عمران کل اپنی ناکامیاں اجاگر کرنے کے لیے پاور شو کرنے جارہے ہیں، ایک لاکھ لوگ لانے سے بہتر ہےایوان میں ایک سو بہتر ممبران لے آئیں۔مرتضی وہاب بولے کہ متحدہ کے مینڈیٹ کی چائنا کٹنگ پی ٹی آئی نے کی ، متحدہ کو علم ہے کہ عمران خان نے ایک بھی وعدہ وفا نہیں کیا ، اس سے قبل ایڈمنسٹریٹر کراچی نے پولو گرائونڈ میں پرندوں کے لیے وسیع پنجرے کا افتتاح کیا،جس کی تعمیر پر پچاس لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More