ڈپٹی اسپیکر غیر آئینی رولنگ نہ دیتے تو عدالت مداخلت نہ کرتی،مرتضی وہاب

کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے بھٹو کی پھانسی کے باوجود عدالت مخالفت بات نہیں کی، یوسف رضا گیلانی کو نااہل کیا گیا،ہم نے احترام کیا، ڈپٹی اسپیکر غیر آئینی رولنگ نہ دیتے تو عدالت مداخلت نہ کرتی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ معاملات آئین کے مطابق نہ چلنے پر اپوزیشن کو عدالت جانا پڑا،پی ٹی آئی والے ذاتی انا کیلئے ملک میں انارکی نہ پھیلائیں، کیا عثمان بزدار کو ہٹاکر پرویزالہی کو لگانے کا فیصلہ باہر ہوا تھا؟، عمران خان نے خود کو بچانے کیلئے دوسرے کو قربان کیا۔

مرتض وہاب نے کہا کہ ہمیشہ پی ٹی آئی کو پاکستان تحریک انتشار کہا ہے،یہ لوگ وعدے وفا کرنے پر یقین نہیں رکھتے۔ عمران خان حکومت میں رہتے ہوئے بھی الزام تراشی کرتے رہے،احترام کی بات کرنے والے عدالتوں کیخلاف بات کر رہے ہیں۔مرتضی وہاب نے کہا کہ عمران خان 90دن تو کیا 900ہفتے میں کرپشن ختم نہ کرسکے، این آر او نہ دینے والے نے اپنے ہی لوگوں کا این آر او دیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More