عمران خان سن لیں ان کا وقت پورا ہوچکا ہے،مرتضی وہاب

ترجمان سندھ حکومت و ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے اسپیکر قومی اسمبلی کو عمران خان کا ٹائیگر قرار دے دیا،بولےاسپیکر نے آئین کی پاسداری کا حلف لیا ہے مگر وہ اجلاس نہ بلاکر آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں ، پاکستان تحریک انصاف انتشار کی جماعت ہے ، جسکا کوئی ایجنڈا نہیں ۔ جو کہتے رہے گھبرانا نہیں آج وہی گھبرائے گھبرائے پھر رہے ہیں۔

سیاسی جماعتوں کے ایک دوسرے پر زبانی وار، برقرار ، سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف انتشاری جماعت یے ، جسکا مقصد محض لڑائی جھگڑے کروانا ہے ، عمران خان سن لیں انکا وقت پورا ہوچکا ہے ، وہ جانے کی تیاری کریں۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے اسپیکر قومی اسمبلی کو عمران خان کا ٹائیگر بھی قرار دیا ، بولے اسپیکر نے پاسداری کا حلف لیا ہے مگر وہ اجلاس نہ بلاکر آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔صوبے میں گورنر راج لگانے کے بیان پر ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ عوام خود بخوبی جانتی ہے کہ کیا یہ گورنر راج کے قابل ہیں ؟ سیاسی مفادات کے حصول کے لئے کسی صورت گورنر راج نہیں لگایا جاسکتا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More