تازہ ترین صحت اور ماحولیات نیوز ٹکر پاکستان

واہ کینٹ:واہ جنرل اسپتال کی تکمیل آخری مراحل میں داخل

واہ کینٹ (23دسمبر،2017)واہ کینٹ میں 7ارب کی لاگت سے جدید طرز پر تعمیر ہونے والا واہ جنرل اسپتال تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگیاہے،جس کا باقائدہ افتتاح عنقریب ہوگا،شنید ہے کہ وزیر اعظم یا وزیر اعلیٰ پنجاب واہ جنرل ہسپتال کا افتتاح کریں گے۔

حکومت پنجاب اور سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کے خصوصی تعاون سے 500بستروں پر مشتمل7 ارب کی لاگت سے جدید طرز پر تعمیر ہونے والے واہ جنرل ہسپتال کا 90فیصد کام مکمل ہوگیاہے۔

اس اسپتال کے لئے 97 کنال اراضی پاکستان آرڈنینس فیکٹری واہ کینٹ نے پنجاب حکومت کو عطیہ کی،پہلے مرحلے کے آغاز پر100 بستروں پر مشتمل اسپتال کا باقائدہ افتتاح عنقریب کیا جائے گا۔

واہ جنرل اسپتال کی تعمیر سے واہ کینٹ،ٹیکسلا،حسن ابدال،اٹک اورگردونواح کےہزاروں لوگ جدید طبی سہولیات سے مستفید ہونگے.

 

Related posts

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

nehal qavi

اسلام آباد: دنیااوربھارت سن لے،پاکستان کشمیریوں کی حمایت سے پیچھےنہیں ہٹے گا،وزیراعظم

shakir shaikh

پی ایس ایل 6:پوائنٹ ٹیبل پر کراچی کنگزسرفہرست

Zubair Ibrahim

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More