ووٹرز ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے امیدوار کو کامیاب کرائیں، راجا پرویزاشرف

لاہور: پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ ووٹرز گھروں سے نکلیں اور پولنگ سٹیشنوں پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کو کامیاب کرائیں۔

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کااین اے 133لاہور کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ووٹرز گھروں سے نکلیں اور پولنگ سٹیشنوں پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کو کامیاب کرائیں ۔

راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی ملک میں مہنگائی،بیروزگاری اور مایوسی کا خاتمہ کر سکتی ہے۔پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب کے دکھوں کا مداوا اور عوام کی خدمت کی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More