ضمنی انتخابات:پولنگ ختم،ووٹوں کی گنتی جاری

پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ ختم ہوگئی ہے۔ پولنگ صبح 8 بجے سے بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی تاہم 5 بجے کے بعد پولنگ اسٹیشن کے اندر موجود ہی لوگ ووٹ ڈالنے کے اہل قرار دیئے گئے۔ 20 صوبائی حلقوں میں 175 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔

غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پی پی 167،پولنگ اسٹیشن نمبر 16 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے شبیر گجر 301 ووٹ لیکر آگے، جبکہ ن لیگ کے نذیر چوہان 232 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 7 راولپنڈی 2 کے ایک پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری غیرحتمی نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے راجہ صغیر احمد 35 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے منصور ظہور نے 27 ووٹ حاصل کیے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More