جکارتہ: انڈونیشیا کے ماؤنٹ سیمیرو میں آتش فشاں پھٹنے سے 13 افراد ہلاک اور 41 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آتش فشاں پھٹنے سے علاقے میں راکھ اور دھویں سے اندھیرا چھا گیا جبکہ ہزاروں افراد کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا۔
انڈونیشیا کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی (بی این پی بی) کے سربراہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے فوج سے مدد طلب کر لی ہے۔
واضح رہے کہ ماؤنٹ سیمیرو کے 130 فعال آتش فشاں پہاڑوں میں سے ایک ہے۔