دورہ سعودی عرب مکمل: وزیراعظم ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہو گئے ہیں۔

شہباز شریف اور یو اے ای کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر اور ابو ظبی کے ولی عہد ال شیخ محمد بن زايد آل نہيان کی آج رات نو بجے ملاقات ہوگی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے جمعے کی شب وزیراعظم نے ملاقات کی تھی۔ملاقات کے دوران تجارتی اور کاروباری تعلقات کو فروغ دینے، سرمایہ کاری کو وسعت دینے اور پاکستان کی افرادی قوت کےلیے مزید مواقع پیدا کرنے سے متعلق امور زیر غور آئے ہیں ۔ ملاقات کے لیے رائل پیلس پہنچنے پر شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ شہباز شریف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

اسلامی ممالک کے تنظیم او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین براہیم طٰہ نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کی۔سنیچر کو مکہ میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نے او آئی سی کے جنرل سیکریٹری کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کر لی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی خارجہ پالیسی میں امت مسلمہ کے مفادات کے فروغ کے لیے کام کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے موجودہ سربراہ کی حیثیت سے او آئی سی کے رکن ممالک کے مفادات اور تحفظات کے حوالے سے فعال کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔

وزیراعظم نے کشیمر کاز پر مسلسل تعاون فراہم کرنے پر او آئی سی کے جنرل سیکریٹری کا شکریہ بھی ادا کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More