وینا ملک کے بچوں کی حوالگی کا کیس کراچی منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے اداکارہ وینا ملک کے بچوں کی حوالگی کا کیس کراچی منتقل کرنے کی استدعا منظور کرلی۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ جہاں خاتون رہائش پزہر ہو کیس وہاں سنا جائے گا۔

سپریم کورٹ میں جسٹس مظہر عالم میاں خیل کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اداکارہ وینا ملک کے بچوں کی حوالگی کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے وینا ملک کی درخواست پرراولپنڈی فیملی کورٹ میں زیر التوا درخواستیں کراچی منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

اسد خٹک کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وینا ملک خود راولپنڈی کی رہائشی ہیں کیس کراچی منتقل نہ کیا جائے۔راولپنڈی کی عدالت میں میرے موکل پر پہلے بھی حملہ ہوا جبکہ کراچی میں تو یہاں سے بھی برے حالات ہیں۔

جسٹس جمال خان مندوخیل بولے کہ اس کا مطلب ہے پھر کراچی میں تمام عدالتیں بند کردیں؟ ۔قانون واضح ہے کہ جہاں عورت رہائش پذیر ہو وہاں کیس لگایا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More