وینا ملک کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

لاہور: معروف اداکارہ وینا ملک بھی عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ و ٹی وی میزبان وینا ملک نے اپنے مداحوں کو عالمی وبا میں مبتلا ہونے کی خبر سے آگاہ کیا اور کہا کہ ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق خودکو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں قرنطینہ سے متعلق لکھا کہ چھوٹی چھوٹی چیزیں اہمیت رکھتی ہیں، کون جانتا تھا کہ میں کافی یا گروسری کے لیے جانے کو کتنا یاد کروں گی۔

وینا ملک نے مزید لکھا کہ ہماری انتہائی متحرک دنیا میں کچھ چیزوں اور لمحات جیسا کہ دوستوں کے ساتھ گھومنا، خاندان کے ساتھ وقت گزارنا، ریسٹورنٹ جانا، دوستوں اور خاندان کے ساتھ بات چیت کرنے کو زیادہ اہم نہیں سمجھا جاتا۔

وینا ملک نے کہا کہ جیسے ہی کورونا وائرس نے ہمیں دنیا سے الگ کیا تو یہ چھوٹی چھوٹی باتیں پہلے سے بہت زیادہ اہم ہو گئیں۔

وینا ملک نے اپنی پوسٹ میں قرآنی آیت کا ترجمہ بھی لکھا ’اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو اللّہ تعالیٰ مجھے شفا دیتا ہے‘۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More