تازہ ترین
چیچہ وطنی: مسافر وین کو حادثہ، ایک بچہ جاں بحق، 15 افراد زخمی

چیچہ وطنی: مسافر وین کو حادثہ، ایک بچہ جاں بحق، 15 افراد زخمی

چیچہ وطنی: (24 جولائی 2017) کوتلہ ادیب شہید کے قریب مسافر وین کے الٹ گئی۔ حادثے میں ایک بچہ جاں بحق، جبکہ 5 خواتین سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے۔

چیچہ وطنی  کے علاقے کوتلہ ادیب شہید کے قریب نیشنل ہائی وے پر ملتان سے ساہیوال جانے والی ہائی ایس وین تیز رفتاری کے باعث اسٹاپ پر کھڑے بچے کو روندتے ہوئے فٹ پاتھ پر چڑھ کر الٹ گئی۔ وین میں سوار 5 خواتین سمیت 15 مسافر شدید زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے فوری کارروائی کر تے ہوئے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کر دیا۔ زخمیوں میں 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

دوڑ: مسافر وین کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 15 زخمی

جامشورو : تیز رفتار وین الٹنے سے ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی

 

Comments are closed.

Scroll To Top