اسلام آباد، ماس ویکسینیشن سینٹر دوبارہ بحال

اسلام آباد:ایف نائن پارک میں قائم ماس ویکسینیشن سینٹر کو دوبارہ بحال کر دیا گیا۔

اسلام آباد 25 دن بند رہنے کے بعد ماس ویکسینیشن سینٹر کو این سی او سی کی ہدایت پر دوبارہ کھولا گیا ہے۔ ماس ویکسینیشن سینٹر کو 21 دسمبر کو بند کرنے کے احکامات جاری ہوئے تھے۔

ڈی ایچ او کے مطابق ویکسینیشن سینٹر میں فی لاحال روزانہ ایک ہزار افراد کو ویکسین لگائی جائے گی، پہلے یہاں 15 ہزار افراد کو ویکسین لگانے کی سہولت تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More