تازہ ترین
رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کردی گئی

رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کردی گئی

اسلام آباد: (05 جولائی 2020) رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کردی گئی۔

پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر کارروائی کے معاملے پر تحریک انصاف کی کمیٹی برائے نظم و احتساب کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔ رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کردی گئی۔ کمیٹی نے تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا۔

رکن و صوبائی اسمبلی عظمیٰ کاردار کو 15جون کو اظہار وجوہ کا نوٹس دیا گیا تھا۔ بطور رکن اسمبلی بھی عظمیٰ کاردار کا رویہ نامناسب اور منصب کے شایانِ شان نہیں تھا۔

Comments are closed.

Scroll To Top