تازہ ترین
پنجاب میں بھی فوج طلب کرنے کا مطالبہ

پنجاب میں بھی فوج طلب کرنے کا مطالبہ

لاہور:(03 اگست 2020)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ لاہور جیسے خوبصورت شہر میں گندگی اور الائشوں کے ڈھیر بزدار سرکار کا منہ چڑھارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ نون پنجاب عظمی بخاری نے وزیراعلی پنجاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے تیسرے روز بھی لاہور میں جگہ جگہ الائشوں اور گندگی کے ڈھیر پڑے رہے اور بارش کے بعد لاہور کی سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش رہی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مون سون اور عیدالاضحی سے قبل عثمان بزدار نے ایک بھی انتظامی میٹنگ طلب نہیں کی،جس کے باعث گلبرگ،جوہرٹاون ،اقبال ٹاﺅن جیسے پوش علاقوں میں کچرے کے ڈھیر پنجاب حکومت کے ناقص پلاننگ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

عظمی بخاری نے کہا کہ عمران خان نے کراچی میں بارش کا پانی نکالنے کےلئے تو فوج طلب کرلی، اب پنجاب میں فوج کب طلب کررہے ہیں؟، سویلین ادارے کیا مفت کی روٹیاں توڑنے کےلئے بنائے گئے ہیں؟سویلین اداروں میں جب تحریک انصاف کے شکست خوردہ لوگ براجمان ہونگے تو اداروں کا حال یہی ہوگا۔

Comments are closed.

Scroll To Top